رہبر معظم آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کا حزب اللہ کو پیغام: جہاد و مقاومت ہی نجات کا راستہ ہے

26 جولائی, 2026 21:00

شیعیت نیوز : رہبرِ معظم انقلاب آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل اور مجاہدین کے خط کے جواب میں ایک پیغام جاری کیا۔

پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:

بسم‌الله الرّحمن الرّحیم یا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُواْ قَاتِلُواْ الَّذِینَ یَلُونَکُم مِنَ الْکُفّارِ وَلْیَجِدُواْ فِیکُمْ غِلْظَة…

جناب حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ نعیم قاسم دامت برکاتہ، محترم سیکریٹری جنرل حزب اللہ لبنان، اور حزب اللہ کے تمام جانثار، صابر اور ثابت قدم کمانڈروں اور مجاہدین!

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ہمارے ان بھائیوں اور فرزندوں، یعنی حزب اللہ کے باایمان اور بہادر مجاہدین کا خط ملا، جس میں اللہ کے دین کی سربلندی، قرآن مجید کے وعدوں پر یقین، اور امام خمینیؒ اور شہید رہبرِ انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کے عزت بخش اہداف پر ثابت قدمی کا پیغام تھا، یقیناً یہ خط قابلِ قدر اور لائقِ تحسین ہے۔

آج جب دنیا کی قومیں امریکہ کی حکومت اور مجرم صہیونیوں کے ظلم و ستم اور انسانیت کو تباہ کرنے والے اقدامات سے تنگ آ چکی ہیں، تو جہاد اور مقاومت کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔ اس راستے پر ثابت قدم رہنے والے مجاہدین کو اللہ تعالیٰ کی وعدہ کی ہوئی نصرت ضرور حاصل ہوگی۔

آج حزب اللہ لبنان صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کے وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں چٹان کی طرح ڈٹی ہوئی ہے۔ اس کی یہ استقامت دنیا کی آزاد قوموں کے لیے ظلم اور عالمی استکبار سے نجات کا ایک حوصلہ افزا پیغام بن گئی ہے۔ اس عظیم کامیابی میں لبنان کے عوام، خاص طور پر جنوبی لبنان کے لوگوں کے صبر، ایثار اور تعاون کا بہت بڑا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کتائب سید الشہداء: زائرینِ اربعین پر حملہ امریکہ و صہیونی دہشت گردی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران بھی شہیدِ انقلاب امام سید علی خامنہ ایؒ کی پالیسی کے مطابق ان مظلوم اور طاقتور مجاہدین کا دفاع اپنی اسٹریٹجک پالیسی قرار دیتا ہے۔ اسی طرح لبنان کی علاقائی سالمیت کا تحفظ اور صہیونی حکومت کی جارحیت کا مکمل اور غیر مشروط خاتمہ، امریکہ کی مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کے معاہدے کی پہلی شرط قرار دیا گیا ہے۔

اللہ تعالیٰ کی رحمت اور درود تمام شہداء، زخمیوں، ان کے صابر اہل خانہ اور اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں پر نازل ہو، جنہوں نے بڑی قربانیوں اور مشکلات کو برداشت کیا۔

اللہ کا سلام حزب اللہ کے سید الشہداء، سید حسن نصر اللہ، مقاومت کے تمام سابق کمانڈروں اور ان کے شہید ساتھیوں پر ہو، جنہوں نے اسلامی مقاومت کے ننھے پودے کو ایک مضبوط اور تناور درخت بنا دیا، جس کی جڑیں مضبوط ہیں اور شاخیں آسمان تک پہنچی ہوئی ہیں۔ یہی وہ مجاہد ہیں جنہوں نے اپنے جہاد اور مقاومت کے ذریعے لبنان کو عالم اسلام میں عزت اور سربلندی عطا کی۔

آخر میں دعا کرتا ہوں کہ ہمارے آقا حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی دعاؤں کے صدقے، اللہ تعالیٰ کی خاص عنایات اور رحمتیں تمام مجاہدین، شہداء، جانبازوں، مہاجرین اور ان کے صابر خاندانوں پر نازل ہوں۔ وَنُرِیدُ أَن نَّمُنَّ عَلَی الَّذِینَ اسْتُضْعِفُوا فِی الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِینَ والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای

10:13 شام جولائی 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔