حکومت نے عزاداری سید الشہداء کے خلاف متعصبانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے، قاسم علی قاسمی
شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عزاداری سید الشہداء کے خلاف متعصبانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ملت جعفریہ کے مؤقف کی وضاحت کے لیے پنجاب کے تینوں صدور کل بروز اتوار 26 جولائی تین بجے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے پریس کانفرنس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ اشتیاق حسین کاظمی، وسطی پنجاب کے صدر سید ساجد حسین نقوی اور جنوبی پنجاب کے صدر علامہ عامر عباس ہمدانی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ علی رضا اعرافی کی اربعین کے موقع پر پیدل سفر میں شرکت
قاسم علی قاسمی نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات میں رہنمائی کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عزاداری سید الشہداء پر ہونے والے قدغنوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے حوالے سے ناروا پابندیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کئی مقامات پر پچاس سالوں سے جاری مجالس میں پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کیں۔ اسی طرح سے فور شیڈول کے ظالمانہ قانون کے غلط استعمال کے خلاف بھی ہم احتجاج کریں گے۔







