بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن: کالعدم سپاہ صحابہ کے 4 دہشتگرد جہنم واصل، 5 گرفتار

23 جولائی, 2026 22:23

شیعیت نیوز : بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ 5 کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلیک اور گردونواح کے علاقوں میں آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ 5 کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کا قریبی سہولت کار دہشتگرد گرفتار

گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، ایک رائفل اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دہشتگرد کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھتے تھے اور علاقے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سخت چیک پوسٹنگ کر دی ہے اور مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

11:39 شام جولائی 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔