کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کا قریبی سہولت کار دہشتگرد گرفتار
مفتی ظفریاب
شیعیت نیوز : سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سہولت کاری میں ملوث مفتی ظفر یاب کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار خارجی سہولت کار مفتی ظفریاب نے اعترافی بیان میں بتایا کہ اس نے درس نظامی 8 سالہ جامع نظام العلوم شعبہ یتیم خانہ بنوں شہر سے حاصل کی اور پھر 3 سالہ تخصص فی الفقہ المرکز اسلامی غوری والہ سے حاصل کیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دوران تفتیش خارجی سہولت کار مفتی ظفریاب نے انکشاف کیا کہ اس کے خارجی کمانڈر حکمت روشان کے ساتھ رابطے تھے اور ریاستی اداروں کو میرے رابطوں کا علم تھا اور انہوں نے مجھے گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں میں آپریشن: کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشتگرد جہنم واصل، آٹھ ساتھی گرفتار
گرفتار سہولت کار نے بتایا کہ خارجی کمانڈر حکمت روشان جہاد کے نام پر بھتہ خوری سے متعلق مجھ سے غیر شرعی فتوے حاصل کرتا تھا، خارجی کمانڈر حکمت روشان مجھ سمیت مختلف افراد کو عہدوں اور مالی فوائد کی پیشکش بھی کرتا تھا۔
گرفتار خارجی سہولت کار نے کہا کہ میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں، فتنہ الخوارج کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، یہ غیر اسلامی اور غیر شرعی ہیں، یہ لوگ غیر اسلامی نظریات رکھتے ہیں اور مسلمانوں کا قتل جائز قرار دیتے ہیں۔







