جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں

23 جولائی, 2026 11:59

شیعیت نیوز : مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر سید فتح رضوی کی صدارت میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا پہلا اجلاس 24، 25 اور 26 جولائی 2026 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو اتحادی ممالک کی بجلی بھی بند ہوجائے گی، ایرانی جنرل

اجلاس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی سمیت تمام اراکین مرکزی مجلسِ نظارت و مرکزی شخصیات خصوصی شرکت و خطاب فرمائیں گی۔

اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلسِ عاملہ سال 2025-27 کی بھرپور شرکت ہوگی۔ تنظیمی کارکردگی، فعالیت، مسائل اور آئندہ لائحہ عمل کے لیے مجلسِ عاملہ کی مشاورت سے اہم فیصلہ جات کیے جائیں گے۔

1:24 شام جولائی 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔