ہمارے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو اتحادی ممالک کی بجلی بھی بند ہوجائے گی، ایرانی جنرل

23 جولائی, 2026 11:15

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر سردار سید مجید موسوی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتائج حملہ آوروں کے اتحادیوں اور ان کی میزبانی کرنے والے ممالک کو بھی بھگتنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی مسلح افواج کا بڑا حملہ: دو سعودی آئل ٹینکر “ENCELIA” اور “LAYLA” نشانے پر

تفصیلات کے مطابق سردار موسوی نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر مختصر پیغام میں کہا کہ اگر ہمارے پلوں اور پاور پلانٹس پر حملہ کیا گیا تو طفل کش کے اتحادیوں اور ان کی میزبانی کرنے والوں کی بجلی کی بندش یقینی ہوگی۔

انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ایران کے بنیادی ڈھانچے پر کسی بھی حملے کا جواب خطے میں متعلقہ اہداف کے خلاف کارروائی کی صورت میں دیا جائے گا۔

12:40 شام جولائی 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔