یمنی مسلح افواج کا بڑا حملہ: دو سعودی آئل ٹینکر "ENCELIA” اور "LAYLA” نشانے پر
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر میں ایک فوجی کارروائی کے دوران دو سعودی آئل ٹینکروں "ENCELIA” اور "LAYLA” کو نشانہ بنایا گیا۔
یمنی مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں آئل ٹینکروں نے بحیرۂ احمر میں آمدورفت پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کی تھی، جس کے باعث انہیں فوجی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔
بیان کے مطابق یہ کارروائی متعدد بیلسٹک میزائلوں، کروز میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے کی گئی، جس کے نتیجے میں دونوں آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی انٹیلی جنس کا اعتراف: ٹرمپ کی ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی حکمت عملی مکمل ناکام
جنرل یحیی سریع نے مزید کہا کہ اس کارروائی کے دوران تقریباً دس بحری جہاز اپنا راستہ تبدیل کرکے واپس لوٹنے پر مجبور ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف بحری کارروائیاں محاصرے کے بدلے محاصرہ کی حکمتِ عملی کے تحت جاری رہیں گی، اور اگر سعودی عرب نے یمن کے خلاف کوئی کارروائی کی تو اس کا جواب سعودی سرزمین کے اندر وسیع فوجی کارروائیوں کی صورت میں دیا جائے گا۔







