بنوں میں آپریشن: کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشتگرد جہنم واصل، آٹھ ساتھی گرفتار

20 جولائی, 2026 12:08

شیعیت نیوز : پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پاک فوج نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ کا ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں تکفیری یزیدی ٹولہ سوشل میڈیا پر سرگرم، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش

پولیس کے مطابق یہ کارروائی بنوں کے علاقے گاؤں گریڈہ شاہ جہاں میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی نگرانی میں کی گئی، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی اور پاک فوج کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

3:33 صبح جولائی 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔