حماس نے خلیل الحیہ کو سیاسی دفتر کا نیا سربراہ منتخب کر لیا

21 جولائی, 2026 17:46

شیعیت نیوز : فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے خلیل الحیہ کو اپنے سیاسی دفتر کا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔ وہ شہید یحییٰ السنوار کے نائب رہ چکے ہیں اور حماس کے خارجہ تعلقات میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دین کی مؤثر تبلیغ صرف علم سے نہیں بلکہ عمل اور کردار سے ہوتی ہے، آیت اللہ شب زندہ دار

خلیل الحیہ غزہ میں پیدا ہوئے اور حماس کے بانی اراکین میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ کئی بار صہیونی حکومت کی جانب سے قاتلانہ حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں، جبکہ ستمبر 2025 میں دوحہ میں بھی انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ان تمام خطرات کے باوجود ان کی سیاسی سرگرمیاں جاری رہیں، جسے حماس کے اندر ان کی مضبوط حیثیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

خلیل الحیہ نے "طوفان الاقصیٰ” کو ایک تاریخی اور فیصلہ کن کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کاروائی نے اسرائیل کے سکیورٹی نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کیا۔ ان کا مؤقف ہے کہ حماس آئندہ بھی مزاحمت کے راستے پر قائم رہے گی اور ایران اور حزب اللہ کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو اہمیت دے گی۔

10:27 شام جولائی 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔