دین کی مؤثر تبلیغ صرف علم سے نہیں بلکہ عمل اور کردار سے ہوتی ہے، آیت اللہ شب زندہ دار

21 جولائی, 2026 17:44

شیعیت نیوز : حوزہ علمیہ ایران کی سپریم کونسل کے سیکریٹری آیت اللہ محمد مہدی شب زندہ نے اس ملاقات میں گفتگو کے دوران حوزات علمیہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: قرآن کریم کے مطابق حوزات علمیہ کا اصل فریضہ ایسے افراد کی تربیت کرنا ہے جو دین کی صحیح معرفت حاصل کریں اور پھر معاشرے کی ہدایت و رہنمائی کا فریضہ انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کا بحرین میں امریکی کمپنی ایمازون کے ڈیٹا سینٹر پر میزائل حملہ

انہوں نے کہا: قرآن مجید کی آیت "فَلَوْلَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنذِرُوا قَوْمَهُمْ” اس حقیقت کو واضح کرتی ہے کہ انذار، تبلیغ اور معاشرے کی دینی رہنمائی اسی وقت مؤثر ہو سکتی ہے جب مبلغ خود دین میں گہرا تفقہ اور سمجھ بوجھ رکھتا ہو۔

آیت اللہ شب زندہ دار نے کہا: حوزات علمیہ خصوصاً خواتین کے دینی مراکز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی باصلاحیت اور باکردار شخصیات کی تربیت کریں جو علمی، اخلاقی اور معنوی اعتبار سے معاشرے کے لیے نمونہ بن سکیں اور اسلامی تعلیمات کو صحیح انداز میں عوام تک پہنچائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت، اخلاص، تقویٰ اور عملی کردار بھی طالب علم کی شخصیت سازی کے بنیادی عناصر ہیں کیونکہ معاشرے میں دین کی مؤثر تبلیغ صرف علم سے نہیں بلکہ عمل اور کردار سے بھی ہوتی ہے۔

10:27 شام جولائی 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔