علامہ مقصود علی ڈومکی کا صوبائی وسائل پر مقامی عوام کے حق حاکمیت کا مطالبہ

21 جولائی, 2026 10:47

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ صوبائی وسائل پر عوامی حاکمیت کا تسلیم کیا جانا ضروری ہے۔

سندھ، بلوچستان، جی بی سمیت ہر صوبے کے قدرتی وسائل، معدنیات اور ساحل و وسائل پر پہلا اور قانونی حق وہاں کے مقامی عوام کا ہے۔ آئین پاکستان کے تحت صوبائی خودمختاری اور وسائل پر مقامی آبادی کے حق حاکمیت کو بلا مشروط تسلیم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کا اعلان: آبنائے ہرمز بند، دو آئل ٹینکر دھماکے میں آگ کی لپیٹ میں

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسائل کا رخ عوامی فلاح و بہبود کی طرف موڑنا ضروری ہے۔ معدنیات اور دیگر منصوبوں سے حاصل ہونے والی آمدنی اور رائلٹی کا بڑا حصہ براہ راست وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کی ترقی پر خرچ ہونا چاہئے۔ یہ ظلم ہے کہ جس زمین سے سونا، تانبا اور گیس نکلے، وہاں کے بچے اسکولوں اور پینے کے صاف پانی تک کو ترسیں۔

3:29 شام جولائی 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔