سپاہ پاسداران کا اعلان: آبنائے ہرمز بند، دو آئل ٹینکر دھماکے میں آگ کی لپیٹ میں
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ دو خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکر جنوبی آبنائے ہرمز کے غیر محفوظ راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران دھماکے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ کر رک گئے، جبکہ امریکہ کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : روسی صدر پیوٹن آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای سے ٹیلیفونک گفتگو کے لیے تیار
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ جب تک خطے میں امریکہ کی شرارتیں جاری رہیں گی، آبنائے ہرمز بند رہے گی اور اس دوران خطے سے نہ تیل و گیس اور نہ ہی کوئی دوسری تجارتی کھیپ برآمد ہونے دی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ چند گھنٹے قبل دو خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکر جنوبی آبنائے ہرمز کے غیر محفوظ راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران دھماکے کے باعث شدید آگ کا شکار ہو کر رک گئے، جبکہ امدادی ٹیمیں عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہی ہیں۔







