اسرائیل کی نحوست نے ارجنٹائن کو بھی شکست سے دوچار کیا، اسرائیلی رکن کنیسٹ کا طنز

20 جولائی, 2026 16:55

شیعیت نیوز : اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے عرب رکن ایمن عودہ نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین کے ہاتھوں ارجنٹائن کی شکست کے بعد اسرائیلی حکام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب کی نحوست ارجنٹائن کو بھی لے ڈوبی۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی حملوں کے بعد کویت سے انخلاء کے لیے ایئرپورٹ پر بے مثال ہجوم

فلسطینی مرکز اطلاعات کے مطابق ایمن عودہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو، انتہا پسند وزرا ایتامار بن گویر اور بتسلئیل اسموتریچ کی ارجنٹائن کی حمایت سے متعلق تصاویر شیئر کرتے ہوئے مختصر تبصرہ کیا: "نحس کابینہ!”

رپورٹ کے مطابق فائنل سے قبل نیتن یاہو نے اسرائیل میں ارجنٹائن کے سفیر شیمون اکسل واہنیش سے ملاقات کے دوران ارجنٹائن کی قومی ٹیم کی جرسی وصول کی تھی اور صدر خاویر میلی کو حقیقی دوست قرار دیتے ہوئے ارجنٹائن کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

6:11 صبح جولائی 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔