مولانا اشفاق وحیدی کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے اہم ملاقات

20 جولائی, 2026 16:36

شیعیت نیوز : مولانا اشفاق وحیدی نے ملاقات کے آغاز میں علامہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ کی گزشتہ ماہ وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین اور انقلاب دونوں ایک دوسرے کے تکمیلی محاذ ہیں، حجت الاسلام علی رضا پناہیان

ملاقات کے دوران علامہ سید ساجد علی نقوی کے ساتھ موجودہ بین الاقوامی اور ملکی حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ مختلف دینی، سماجی اور قومی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے مولانا اشفاق وحیدی کو مختلف تنظیمی اور سیاسی امور کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتے ہوئے اتحاد، نظم و تنظیم اور عوامی خدمت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

5:45 صبح جولائی 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔