جامعۃ الزہراء سکردو میں "تجلیل و تکریم مبلغات کانفرنس” کا انعقاد

20 جولائی, 2026 16:56

شیعیت نیوز : 19 جولائی 2026ء بروز اتوار جامعۃ الزہراء، کھر گرونگ، سکردو میں "تجلیل و تکریم مبلغات کانفرنس” نہایت شایانِ شان اور روح پرور ماحول میں منعقد ہوئی۔

کانفرنس کا مقصد دینی تبلیغ کے میدان میں خدمات انجام دینے والی مبلغات کی علمی، تبلیغی اور تربیتی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور معاشرے میں خواتین مبلغات کے مؤثر کردار کو اجاگر کرنا تھا۔

کانفرنس کی صدارت آیت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی نے کی۔

انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا: موجودہ دور میں خواتین مبلغات کی ذمہ داریاں پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکی ہیں۔

انہوں نے علم، تقویٰ، اخلاص اور بصیرت کو ایک کامیاب مبلغہ کی بنیادی صفات قرار دیتے ہوئے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنی علمی و عملی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر معاشرے میں دینی شعور، اخلاقی اقدار اور اسلامی ثقافت کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین اور انقلاب دونوں ایک دوسرے کے تکمیلی محاذ ہیں، حجت الاسلام علی رضا پناہیان

کانفرنس سے سید باقر حسین الحسینی، حجۃ الاسلام شیخ محمد علی توحیدی، شیخ محمد رضا بہشتی، شیخ محمد علی مقدسی اور ڈاکٹر فدا حسین عابدی نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے تبلیغِ دین کی اہمیت، عصر حاضر کے فکری و سماجی چیلنجز، نوجوان نسل کی دینی تربیت اور رہبرِ معظم کے افکار کی روشنی میں خواتین مبلغات کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا: ایک باکردار اور باعلم مبلغہ معاشرے کی فکری اور اخلاقی اصلاح میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

6:12 صبح جولائی 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔