پاکستان میں تکفیری یزیدی ٹولہ سوشل میڈیا پر سرگرم، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش
شیعیت نیوز : پاکستان میں ایک منظم پلاننگ کےتحت فرقہ وارانہ منافرت اور شرانگیزی پھیلانے کیلئے ملک دشمن تکفیری دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سوشل میڈیا ونگ کی جانب سے مختلف شناخت شدہ اور جعلی آئی ڈیز سے تفرقہ پھیلانے کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی استکبار امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ہاتھوں تاریخی ذلت آمیز شکست اور مسلسل ٹھکائی اور پاکستان کے باشعور اہل سنت عوام کی جانب سے ایرانی قوم اور قیادت کی عظیم استقامت اور قربانیوں کی تکریم سے امریکہ اور آل سعود کے زرخرید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی: کالعدم لشکر جھنگوی کا مطلوب کمانڈر جہنم واصل
اب پاکستان میں استعماری ٹکڑوں پر پلنے والے کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے پالتوؤں نے سوشل میڈیا کے محاذ پر ایک نئی فتنہ انگیز مہم کا آغاز کردیا ہے، تکفیری سوشل میڈیا کے کارندوں نے مختلف مخفی اور ظاہری آئی ڈیز سے شیعہ سنی کے درمیان تفرقہ ایجاد کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔
ایسی ہی کچھ آئی ڈیز سنی نیوز، محاذ ٹی وی،نوکر صحابہ داوغیرہ مسلسل شیعہ مکتب فکر خصوصاًاسلامی جمہوری ایران، لشکر اسلام، حزب اللہ، انصار اللہ ، رہبر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ دیگر مقدسات کے خلاف زہر افشانی اور نفرت انگیزی پھیلانے میں مصروف ہیں۔ بالخصوص محمد یوسف نامی کالعدم سپاہ صحابہ کا ایک کارندہ ناموس صحابہ کے نام پر شیعیان حیدرکرارؑ کے خلاف منظم انداز میں اشتعال انگیزی پھیلا رہا ہے۔







