انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی: کالعدم لشکر جھنگوی کا مطلوب کمانڈر جہنم واصل
شیعیت نیوز : انسداد دہشت گردی فورس نے ایک کارروائی میں مطلوب کمانڈر کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے مطلوب دہشت گرد کالعدم لشکر جھنگوی کا کمانڈر خالد عرف کمانڈر ولد سدو زئی عرف الو زئی کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کیا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد سی ٹی ڈی کے شہید کانسٹیبل محمد علی کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔
یہ بھی پڑھیں : راتوڈیرو میں تکفیری دہشتگردوں کا دھرنا، سندھ میں شر پسندی کا آغاز
مصدقہ انٹیلیجنس کی بنیاد پر سی ٹی ڈی کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس (SWAT) ٹیم نے 18 جولائی 2026 کی علی الصبح ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان روڈ، کورائی کے مقام پر ایک ٹارگٹڈ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا۔
کارروائی کے دوران دہشت گرد کو گھیرے میں لے کر متعدد بار ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹم دیا گیا اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم اس نے سرنڈر کرنے کے بجائے سی ٹی ڈی ٹیم پر بے فائرنگ شروع کر دی۔







