کالعدم تحریک لبیک کے مولوی کی دو معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی
شیعیت نیوز : ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے ساتھ ساتھ کالعدم تحریک لبیک خادم رضوی گروپ کے مولوی اورقاری بھی مساجد و مدارس جیسے مقدس مقامات کو اپنے نجس وجود سے ناپاک اور آلودہ کرنے میں مصروف ہیں، پنجاب بھرمیں آئے دن معصوم بچوں کے ساتھ مدارس و مساجد میں جنسی زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے لیکن افسوس کے ان کے مولویوں اور نام نہاد قاریوں کے خلاف پنجاب حکومت اور سی سی ڈی کوئی ٹھوس اور موثر کارروائی کرنے میں تاحال ناکام نظر آرہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ٹنڈو الہ یار میں کالعدم سپاہ صحابہ کے مدرسے میں 12 سالہ طالب علم مبینہ زیادتی کے بعد قتل
تفصیلات کے مطابق ایسا ہی ایک اور افسوس ناک واقعہ فتح پور چٹھہ ضلع وزیر آباد میں پیش آیاہےجہاںکالعدم تحریک لبیک پاکستان سے تعلق رکھنے والا ایک مولوی عبداللہ گجر ولد عرفان گجرجو کہ مدرسہ جامع قادریہ میں بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دیتا ہے دومعصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مبینہ الزام کی زد میں آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے جن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ان دونوں متاثرہ بچوں کی عمریں 7 سے 15 برس کے درمیان ہیں اور دونوں آپس میں فرسٹ کزن ہیں۔







