ٹنڈو الہ یار میں کالعدم سپاہ صحابہ کے مدرسے میں 12 سالہ طالب علم مبینہ زیادتی کے بعد قتل

19 جولائی, 2026 10:27

شیعیت نیوز : سندھ کے ضلع ٹنڈوالہٰیار کے علاقے چمبڑ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے زیر انتظام قائم مدرسے کے ایک 12 سالہ طالب علم کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ساہیوال کے مدرسے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے مولویوں کی بچوں کے ساتھ بدفعلی

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ہونے کے شبہ میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو کہ مدرسے کے چوکیدار ہیں اور کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکن ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق شبہ ہے کہ ملزمان نے پہلے بچے کو کوئی نشہ آور چیز دی اور پھر اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔

9:20 شام جولائی 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔