ساہیوال کے مدرسے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے مولویوں کی بچوں کے ساتھ بدفعلی

18 جولائی, 2026 20:02

شیعیت نیوز : ساہیوال کے مدرسے میں بچوں سے مبینہ زیادتی کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔

ساہیوال کے علاقے کمیر میں واقع ایک دینی مدرسے میں بچوں سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو کے فوری نوٹس پر 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او کی ہدایت پر تھانہ کمیر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد ملزمان مولوی عمر حیات، حافظ سانول اور احمد کو گرفتار کر لیا ہے جن کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے بتایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ساہیوال میں کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی بچوں کے ساتھ بدفعلی اور خواتین کے ساتھ زنا بالجبر

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی قانون کے مطابق تفتیش جاری ہے، جبکہ تمام متعلقہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ بچوں کو ہر ممکن قانونی تحفظ فراہم کیا جائے اور کیس کی تفتیش مکمل شفافیت اور میرٹ پر کی جائے تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دلائی جا سکے۔

11:30 شام جولائی 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔