امریکی میڈیا کا اعتراف: ایران کے حملوں میں 16 امریکی فوجی ہلاک، 430 زخمی
شیعیت نیوز : امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری فوجی جھڑپوں کے دوران کم از کم 16 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 430 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی سینٹرل کمان نے اردن میں حالیہ حملے کے دوران دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک اہلکار اب بھی لاپتا ہے، جبکہ چار زخمی فوجیوں کو اردن کے اسپتال منتقل کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اردن میں امریکی اڈے پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملے، دو امریکی جنگی طیارے اور تین فضائی گاڑیاں تباہ
سینٹکام کے مطابق دیگر زخمی اہلکار معمولی زخموں کے بعد دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آ گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی قیادت اپنے جانی نقصانات کے اعداد و شمار محدود انداز میں جاری کر رہی ہے۔







