اردن میں امریکی اڈے پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملے، دو امریکی جنگی طیارے اور تین فضائی گاڑیاں تباہ
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اردن کے علاقے الازرق میں واقع امریکی فوجی اڈے پر بیک وقت میزائل اور ڈرون حملہ کیا گیا۔
سپاہ کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ شب امریکی حملوں کے جواب میں "نصر 2” آپریشن کے تحت کی گئی۔ حملے میں جنگی طیاروں کے شیلٹرز اور ایک بڑے پارکنگ ریمپ کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : مؤسسہ نہضت الانتظار قم المقدسہ میں علامہ امین شہیدی کی شرکت، رہبرِ شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے باوقار مجلسِ عزا
اعلامیے کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں کم از کم دو امریکی جنگی طیارے اور تین دیگر فضائی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئیں، جبکہ متعدد دیگر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں اردن کے عوام اور مسلح افواج سے بھی مخاطب ہوتے ہوئے امریکی افواج کے خلاف کارروائی کی اپیل کی اور کہا کہ خطے میں امریکی موجودگی کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔







