علی پور چٹھہ میں کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی بچوں کے ساتھ حرام کاری
شیعیت نیوز : علی پور چٹھہ میں بچوں کے والدین کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جس کے بعد پولیس نے ہیومین ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشتگرد جہنم واصل
ایف آئی آر کے متن کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کا مولوی کافی عرصہ سے بچوں کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کر رہا تھا، بدفعلی کا نشانہ بننے والے بچوں کی عمریں 15 سال، 8 سال اور 7 سال بتائی جا رہی ہیں۔
متاثرہ بچے نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کہتا تھا اگر کسی نے گھر بتایا تو نہر میں پھینک دوں گا، جبکہ متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزم نے مدرسہ کے ساتھ آستانہ بھی بنا رکھا ہے جہاں خواتین کو تعویذ وغیرہ بھی دیتا ہے۔






