سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشتگرد جہنم واصل
شیعیت نیوز : سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد نے گھیرے میں آنے پر ہتھیار ڈالنے کی متعدد بار پکار کے باوجود سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر جوابی کارروائی کے دوران دہشتگرد ہلاک کردیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد شہید کانسٹیبل محمد علی کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دیگر مقدمات میں ملوث تھا، جبکہ ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ کا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے 5 دہشتگرد ہلاک
حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول، ہینڈ گرینیڈ اور سمارٹ فون برآمد کرلیے گئے ہیں، برآمد شدہ سامان فرانزک تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں، سہولت کاروں اور معاون نیٹ ورکس کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھے گی۔






