بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے 5 دہشتگرد ہلاک
شیعیت نیوز : بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بنوں کے علاقہ گلبہار حوید میں مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : سرگودھا میں کالعدم لشکر جھنگوی کے قاری کی بچوں کے ساتھ حرام کاری کی کوشش
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ فرار دہشت گردوں کا تعاقب اور علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت اور پروفائلنگ کا عمل جاری ہے۔







