صہیونی صحافی کا اسرائیل کے زوال پر شدید خدشہ

18 جولائی, 2026 13:52

شیعیت نیوز : صہیونی صحافی اور تجزیہ کار نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اندرونی بحرانوں، سیاسی اختلافات اور سیکیورٹی چیلنجز کے باعث زوال کی جانب بڑھ رہا ہے، جبکہ وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو اپنی حکومتی پالیسیوں پر گرفت کھوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جان مرشائمر کا ایران کے بارے میں اہم تجزیہ

تفصیلات کے مطابق عبرانی اخبار معاریو میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں صہیونی مصنف آوی اشکنازی نے لکھا کہ بنیامین نتن یاہو موجودہ صورتحال پر اپنا کنٹرول کھو چکے ہیں۔

اشکنازی نے خبردار کیا کہ موجودہ کابینہ کی پالیسیاں اسرائیلی سیکیورٹی اور سیاسی اداروں کو کمزور کر رہی ہیں اور یہ صورتحال ریاستی ڈھانچے کے زوال کی طرف لے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں جاری حالات اسرائیلی حکومتی اداروں کے خاتمے، سیکیورٹی کے فقدان اور اقدار کے بحران سے کم نہیں ہیں۔

3:09 شام جولائی 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔