علامہ سید ساجد علی نقوی ایران سے واپسی پر پاکستان پہنچ گئے

17 جولائی, 2026 22:17

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے الوداعی مراسم اور تشییع جنازہ میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔

شہید رہبر کی الوداعی مراسم اور تشییع جنازہ میں 90 سے زائد ممالک کے وفود اور کروڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ پاکستانی علماء کرام اور شخصیات کا وفد علامہ ساجد علی نقوی کی سربراہی میں تہران میں منعقدہ مرکزی مراسم میں شریک ہوا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایران میں اپنے قیام کے دوران تہران، مشہد مقدس اور قم مقدسہ میں منعقدہ بین الاقوامی سمینارز میں شرکت کی اور مختلف دینی، علمی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیں : منشیات معاشرے، خصوصاً نوجوان نسل کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، علامہ شیخ محمد حسن جعفری

اس دوران دفتر علامہ سید ساجد علی نقوی مشہد مقدس اور دفتر قائد ملت جعفریہ قم مقدسہ کے زیر اہتمام شہید رہبر انقلاب اسلامی اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والے افراد کے ایصالِ ثواب کے لیے مجالس ترحیم، سمینارز اور مختلف مراسم منعقد کیے گئے، جن میں علماء، طلاب اور اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

11:31 شام جولائی 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔