منشیات معاشرے، خصوصاً نوجوان نسل کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، علامہ شیخ محمد حسن جعفری

17 جولائی, 2026 22:14

شیعیت نیوز : مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو، بلتستان میں نمازِ جمعہ کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امامِ جمعہ والجماعت حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے معاشرتی، اخلاقی، دینی، مذہبی اور سیاسی اہمیت کے مختلف موضوعات پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں آئی ایس او کے زیرِ اہتمام سالانہ یومِ حسینؑ کا انعقاد

انہوں نے سکردو میں منشیات کی روک تھام کے لیے انسدادِ منشیات کے محکمے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں قابلِ تحسین قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات معاشرے، خصوصاً نوجوان نسل کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے صرف سرکاری اداروں کی کوششیں کافی نہیں بلکہ عوام کا بھرپور تعاون بھی ناگزیر ہے۔

انہوں نے سکردو میں درپیش بعض سماجی مسائل کی جانب بھی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں، بالخصوص پنجاب سے آنے والی بعض خواتین سیاحوں کے بھیس میں بازاروں، دکانوں اور رہائشی علاقوں میں بھیک مانگتی نظر آتی ہیں، جو نہ صرف معاشرتی تشویش کا باعث ہے بلکہ اس طرح کی سرگرمیاں جرائم کے فروغ کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

11:30 شام جولائی 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔