کراچی میں آئی ایس او کے زیرِ اہتمام سالانہ یومِ حسینؑ کا انعقاد

17 جولائی, 2026 22:11

شیعیت نیوز : کراچی: وفاقی جامعہ اردو، عبدالحق کیمپس میں آئی ایس او کے زیرِ اہتمام محرم الحرام کے موقع پر سالانہ یومِ حسینؑ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، اساتذہ، طلبہ، دانشوروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان (قم) کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے اہم ملاقات

تقریب کا مقصد فلسفۂ شہادتِ امام حسینؑ اور پیغامِ کربلا کو اجاگر کرنا تھا۔

مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ واقعۂ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک فیصلہ کن معرکہ تھا، جہاں حضرت امام حسینؑ نے اپنے اہلِ بیتؑ اور جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی پیش کرکے دینِ اسلام کی سربلندی، حق، عدل اور انسانی وقار کے تحفظ کا عملی درس دیا۔

اس موقع پر مولوی منظر الحق تھانوی نے کہا کہ پاکستان اور عالمِ اسلام کو درپیش مسائل کا مؤثر حل اتحاد، وحدت، اخوت اور باہمی ہم آہنگی میں مضمر ہے۔ جبکہ مولانا اصغر درس نے اپنے خطاب میں کہا کہ حسینیت حق، انصاف، حریت اور انسانیت کی علامت ہے، اور اسی راستے پر چل کر معاشرے میں عدل و انصاف قائم کیا جا سکتا ہے۔

11:30 شام جولائی 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔