انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان (قم) کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے اہم ملاقات
شیعیت نیوز : انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان (قم) کے وفد نے علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کے دفتر میں ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں ایران میں مقیم پاکستانی طلبہ وطالبات کی دینی، ثقافتی اور تبلیغی سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : رہبرِ شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے جامعۃ النجف سکردو میں قرآن خوانی اور باوقار مجلسِ ترحیم
اس موقع پر انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان کی جانب سے انجام دی جانے والی مختلف علمی، تربیتی، ثقافتی اور تبلیغی فعالیتوں کی جامع رپورٹ پیش کی گئی، جسے نہایت توجہ سے سنا گیا اور ان سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کی تاکید کی گئی۔
ملاقات میں ایران میں مقیم پاکستانیوں سے متعلق مختلف امور، درپیش مسائل، سہولیات اور آئندہ کے پروگراموں پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔






