رہبرِ شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے جامعۃ النجف سکردو میں قرآن خوانی اور باوقار مجلسِ ترحیم
شیعیت نیوز : رہبرِ شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو پاکستان میں قرآن خوانی اور ایک باوقار و روح پرور مجلسِ ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان علمائے کرام، جامعۃ النجف کے اساتید، طلاب جامعۃ النجف اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی مداخلت ختم ہونے تک مزاحمت جاری رہے گی، ایرانی جنرل
تعزیتی ریفرنس کا آغاز جامعۃ النجف کے استاد حجۃ الاسلام سید محمد علی شاہ الحسینی اور شرکاء کی اجتماعی تلاوتِ سورۂ یٰسین سے ہوا، جس کے بعد شہداء کے درجات کی بلندی اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے دعا کی گئی۔
مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان عالم دین حجۃالاسلام شیخ نثار عاملی نے ایران کے حالیہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علامہ شیخ نوری اور ان کی ٹیم نے ایران میں بلتستان کی بہترین نمائندگی کی، جو اہلِ بلتستان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ موصوف کا رہبرِ انقلاب کے دستِ مبارک سے معمم ہونا اور رہبر کی جانب سے عطا کردہ عمامہ و رومال ایک عظیم روحانی نعمت ہے، مگر انسان اکثر نعمتوں کی قدر ان کے چھن جانے کے بعد کرتا ہے۔







