امریکی مداخلت ختم ہونے تک مزاحمت جاری رہے گی، ایرانی جنرل
شیعیت نیوز : ایرانی آرمی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ ایران امریکی مداخلت کے خاتمے تک اپنی مزاحمت جاری رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق، آمل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکرمی نیا نے کہا کہ امریکہ یہ سمجھنے میں غلطی کر رہا ہے کہ ایرانی ساحلی اڈوں کو نشانہ بنا کر وہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر سکتا ہے۔ ایران اپنی سرزمین کے ہر حصے سے اس اہم آبی گزرگاہ پر مؤثر کنٹرول رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ صلاحیت ساحلی علاقوں یا جزیروں تک محدود نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزارت خارجہ کا ہمسایہ ممالک کو واضح پیغام
انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے امریکہ کو اپنی سرزمین پر فوجی اڈے فراہم کیے ہیں، وہ اب تجارت اور سلامتی کے شعبوں میں بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔ حقیقی سلامتی بیرونی قوتوں کی موجودگی سے نہیں بلکہ خطے کے ممالک کے باہمی تعاون سے حاصل ہوتی ہے۔







