سالار برادران اور زائرین سید الشہداء متوجہ ہوں: تفتان بارڈر سے واپسی کے حوالے سے اہم ہدایت
شیعیت نیوز : 17 جولائی 2026: سالار برادران و زائرین سید الشہداء متوجہ ہوں.
ہم بار بار سالار برادران و زاہرین سید شہداء کی خدمت میں عرض کر رہے ہیں کہ پریشانی سے بچنے کے لیے ایران سے واپس پاکستان آنے کے لیے فی الحال تفتان بارڈر سے سفر کرنے سے پرہیز کریں۔ کیونکہ تفتان بارڈر سے حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے تین تین ہفتے بعد کنوائے جا رہی ہے۔
تفتان بارڈر سے 25 دن بعد گزشتہ روز کنوائے کوئٹہ کی طرف روانہ ہوئی تھی لیکن کل مزید 25 زائرین پھر پاکستان ہاؤس پہنچ چکے ہیں۔ اب معلوم نہیں یہ کب کوئٹہ روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ علم الہدیٰ کا علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات میں اہم بیان
تفتان سے کوئٹہ کے لیے کنوائی کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے سالار حضرات "شیعہ کانفرنس بلوچستان” کے بزرگان کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
ایران سے واپسی پر ریمدان بارڈر سے کراچی کے لیے بھی کنوائے ہے۔ اگر راستے کے حالات ٹھیک ہوں تو دو سے تین دن بعد کراچی کے لیے کانوائے روانہ کر دی جاتی ہے۔
جو سالار و زائرین اربعین حسینی سے واپسی پر پاکستان بائی روڈ آنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ معلومات حاصل کر کے واپسی بائی روڈ کا سفر اختیار کریں۔







