آیت اللہ علم الہدیٰ کا علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات میں اہم بیان
شیعیت نیوز : حوزہ علمیہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد نقوی سے ملاقات کے دوران آیت اللہ علم الہدیٰ نے پاکستان میں شیعہ مکتب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور تشیع کا اہم مرکز ہے، جبکہ پاکستان کے شیعہ اہلِ بیتؑ کے مکتب کے دفاع میں ہمیشہ استقامت، اخلاص اور وفاداری کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سرگودھا میں کالعدم لشکر جھنگوی کے قاری کی بچوں کے ساتھ حرام کاری کی کوشش
انہوں نے رہبر شہید انقلاب کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک الٰہی فیصلہ ہے، جس کی حقیقت انسان کی سمجھ سے بالاتر ہے اور اس پر اللہ تعالیٰ کی مشیت کے سامنے سر تسلیم خم کرنا چاہیے۔
آیت اللہ علم الہدیٰ نے کہا کہ مجلس خبرگان کی جانب سے آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہای کے انتخاب کی اہم وجوہات میں ان کی عدالت، فقاہت، سیاسی بصیرت، انتظامی صلاحیت اور قیادت کی اہلیت شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہای سے زیادہ کوئی بھی رہبر شہید انقلاب کے قریب نہیں رہا۔ وہ ان کے سیاسی مشیر کی حیثیت سے اہم قومی اور تزویراتی فیصلوں سے مکمل آگاہی رکھتے تھے، جس کی بنا پر انہیں قیادت کے لیے موزوں شخصیت سمجھا جاتا ہے۔







