عمرکوٹ میں عزادار کا جذبہ وفا: میں مر جاؤں گا مگر مولا علیؑ اور غازی عباسؑ کا علم نہیں اتاروں گا
شیعیت نیوز : عمرکوٹ/کنری: "میں مر جاؤں گا، مگر اپنے مولا امیرالمؤمنین حضرت علیؑ اور حضرت غازی عباسؑ کا علم ہرگز نہیں اتارنے دوں گا۔” یہ درد بھرے الفاظ بھیل برادری کے ایک باوفا اور عقیدت مند شخص نے روتے ہوئے ادا کیے۔
یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین کراچی کی لیاری میں جماعت اسلامی دفتر پر بم حملے کی شدید مذمت
انہوں نے کہا کہ چیئرمین کنری قربان میمن نے میرے گھر پر حملہ کیا اور علم اتارنے کا حکم دیا، لیکن میں ہرگز ایسا نہیں ہونے دوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاہے دنیا الٹ جائے، مگر حضرت غازی عباسؑ کا علم کبھی نہیں اترنے دوں گا۔ اگر اس راہ میں میری جان بھی چلی جائے تو بھی میں علم نہیں اتاروں گا۔







