مجلس وحدت مسلمین کراچی کی لیاری میں جماعت اسلامی دفتر پر بم حملے کی شدید مذمت

16 جولائی, 2026 12:24

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر کاظم عباس نے لیاری میں جماعتِ اسلامی کے دفتر پر بم حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی دہشتگردی: اہواز میں کینسر کے بچوں کے ہسپتال پر حملہ، 211 مریضوں کا انخلاء

اپنے مذمتی بیان میں کاظم عباس نے کہا کہ لیاری میں جماعتِ اسلامی کے دفتر پر بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سیاسی کارکنوں اور شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور ناقابلِ قبول عمل ہے۔

کاظم عباس نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری تحقیقات کرکے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سزا دے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

2:18 شام جولائی 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔