دہشتگرد ٹرمپ کی خوش فہمی اور غلط پیش گوئیاں

16 جولائی, 2026 12:05

شیعیت نیوز : امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ دہشتگرد ٹرمپ انتظامیہ کی حد سے زیادہ خوش فہمی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اس نے جنگی میدان کی حقیقتوں کا درست اندازہ نہیں لگایا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی دہشتگردی: اہواز میں کینسر کے بچوں کے ہسپتال پر حملہ، 211 مریضوں کا انخلاء

سی این این کے مطابق دہشتگرد ٹرمپ انتظامیہ کی سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ اس نے جنگ کو انتہائی مختصر سمجھا۔ دہشتگرد ٹرمپ بارہا دعویٰ کرتے رہے کہ یہ جنگ صرف چار یا پانچ ہفتوں میں ختم ہو جائے گی، لیکن ساڑھے چار ماہ گزرنے کے باوجود نہ صرف جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ اس کے خاتمے کا بھی کوئی واضح امکان نظر نہیں آ رہا۔

اسی طرح دہشتگرد ٹرمپ کا یہ دعویٰ کہ آبنائے ہرمز امریکہ کے کنٹرول میں ہے اور وہاں سے گزرنے والے جہازوں سے محصولات وصول کیے جائیں گے، صرف ایک دن بعد ہی وائٹ ہاؤس کی پسپائی کا باعث بنا۔

تجزیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے بارے میں دہشتگرد ٹرمپ کے مؤقف میں بھی نمایاں تبدیلی آئی۔

2:17 شام جولائی 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔