علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیارت شہداء دھرنے میں شرکت

16 جولائی, 2026 12:05

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ میں سانحہ زیارت کے لواحقین کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی دہشتگردی: اہواز میں کینسر کے بچوں کے ہسپتال پر حملہ، 211 مریضوں کا انخلاء

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی دھرنے اور مظاہرین کے مطالبات کی حمایت کی۔

واضح رہے کہ زیارت میں دہشتگردی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے سات افراد کے لواحقین نے جنازوں کے ہمراہ کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک کے مقام پر دھرنا دیا ہے۔

احتجاجی دھرنا گزشتہ چھ روز سے جاری ہے، جبکہ صوبائی حکومت اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

2:14 شام جولائی 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔