ایرانی فوج کا واضح اعلان: آبنائے ہرمز امریکی دباؤ سے نہیں کھلے گی

16 جولائی, 2026 10:58

شیعیت نیوز : ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ امریکہ طاقت کے ذریعے آبنائے ہرمز کو نہیں کھول سکتا، اور جب تک وہ ایرانی قوانین اور ایرانی ارادے پر مبنی نظام کو قبول نہیں کرتا، یہ آبی گزرگاہ بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے دعوے کے برعکس: آبنائے ہرمز پر ایرانی راستے کا مکمل غلبہ

بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے آمل کے مصلائے قدس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے دعوی کیا تھا کہ وہ ایک ہفتے میں ایران کی تمام فوجی تنصیبات تباہ کر دے گا، لیکن اسے چالیس روز تک ایرانی میزائلوں کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے طے شدہ مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں ایک غیر قانونی راستہ قائم کرنے کی کوشش کی، جس کے جواب میں ایرانی مسلح افواج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ جب تک امریکہ ایرانی قانون پر مبنی نظام اور آبنائے ہرمز میں ایرانی ارادے کے مطابق قائم کردہ طریقۂ کار کو تسلیم نہیں کرتا، اس وقت تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔

1:22 شام جولائی 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔