ٹرمپ کے دعوے کے برعکس: آبنائے ہرمز پر ایرانی راستے کا مکمل غلبہ
شیعیت نیوز : ٹرمپ کے دعوے کے برعکس آبنائے ہرمز "مکمل طور پر آزاد” نہیں، ایرانی راستے کا غلبہ برقرار ہے۔
آبنائے ہرمز میں 13 اور 14 جولائی کے دوران 35 تجارتی جہازوں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی، جن میں سے تقریباً تمام نے ایرانی شپنگ لین کا استعمال کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی ٹریفک نے ایران کے زیرِ نگرانی شمالی راستے کو ہی محفوظ سمجھا۔
یہ بھی پڑھیں : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سردار اختر جان مینگل سے ملاقات، بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور امن و امان پر تبادلہ خیال
امریکہ کے تعاون سے انگلیوں پر گنے جانے والے آئل ٹینکرز نے عمانی راستے سے گزرنے کی کوشش کی، لیکن ان میں سے ایک ایران کے تجویز کردہ قانون، نظم و نسق کی خلاف ورزیوں پر جزوی طور پر ڈوب گیا اور چند دیگر ناکارہ ہوگئے۔







