سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سردار اختر جان مینگل سے ملاقات، بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور امن و امان پر تبادلہ خیال
شیعیت نیوز : کوئٹہ: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین،سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ آمد کے موقع پر بلوچستان کے ممتاز سیاسی رہنما سردار اختر جان مینگل کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او پاکستان کا مسجد جمکران قم میں سابقین امامیہ کے لیے سیمینار
جہاں باہمی دلچسپی کے امور، بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور قومی معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی روابط کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔







