غزہ میں اسرائیلی جارحیت: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 شہید، 18 زخمی

15 جولائی, 2026 16:08

شیعیت نیوز : غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں فلسطینی وزارت صحت نے روزانہ کی شماریاتی رپورٹ جاری کی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 14 شہداء (13 نئے شہید، 1 شہید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا) اور 18 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی افواج کا پلڑا تمام محاذوں پر بھاری، سعودی ابھا ہوائی اڈے پر جوابی میزائل اور ڈرون حملہ

متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر دبے ہوئے ہیں، کیونکہ ایمبولینس اور سول ڈیفنس کا عملہ ابھی تک ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

جنگ بندی کے بعد سے (11 اکتوبر 2025): کل شہداء: 1,123، کل زخمی: 3,616، کل بازیافت: 800

7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 73,246 شہید اور 173,727 زخمی ہو چکے ہیں۔

6:04 شام جولائی 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔