یمنی افواج کا پلڑا تمام محاذوں پر بھاری، سعودی ابھا ہوائی اڈے پر جوابی میزائل اور ڈرون حملہ
شیعیت نیوز : یمنی افواج کا پلڑا تمام محاذوں پر بھاری رہا ہے۔ سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے جوابی حملہ کیا گیا۔
یمنی ملٹری میڈیا نے سعودی عرب کے بڑے اسٹریٹجک مقامات کا نقشہ جاری کر دیا ہے۔ سعودی عرب کو یمن پر حملہ کرنے کے بعد اپنی معیشت اور بنیادی ڈھانچے کی مکمل سلامتی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹیکٹیکل جوہری حملہ ایران کو تباہ نہیں کر سکے گا، ایرانی جنرل
یمنی مسلح افواج نے سعودی عرب کی صنعاء بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بمباری کے جواب میں ایک سخت انتباہ جاری کیا ہے، جسے انہوں نے جنگ کا اعلان قرار دیا ہے۔
یمنی افواج نے تمام ایئر لائنز کو سعودی فضائی حدود میں پروازوں کے خلاف خبردار کیا اور "ہوائی اڈے کے بدلے ہوائی اڈا، ناکہ بندی کے بدلے ناکہ بندی” کا مساوات فعال کر دیا۔






