علامہ سید ساجد علی نقوی سے جامعہ جعفریہ جنڈ کے طلبہ کی ملاقات
شیعیت نیوز : جامعہ جعفریہ جنڈ کے طلاب نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی سے قم المقدس میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے آغاز میں جامعہ جعفریہ کے سینئر طالب علم حجت الاسلام والمسلمین سید عقیل عباس نقوی نے قائد ملت جعفریہ کی علمی، دینی اور قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے علم دین کے حصول میں اخلاص، محنت، استقامت اور خالصتاً رضائے الٰہی کے لیے جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ طالب علمی آپ کی زندگی کا نہایت اہم اور فیصلہ کن مرحلہ ہے، جس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کو ٹریننگ دینے والا رینجرز کیمپ حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار
علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ ایک عالم دین کی ذمہ داری محض معلومات کا حصول نہیں بلکہ اپنے کردار، اخلاق، تقویٰ اور خدمتِ خلق کے ذریعے معاشرے کے لیے عملی نمونہ بننا بھی ہے۔
انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ اپنی علمی استعداد میں مسلسل اضافہ کریں، تحقیق و مطالعہ کو اپنا معمول بنائیں اور حوزوی تعلیم کے تقاضوں کو مکمل سنجیدگی اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ پورا کریں۔






