سپاہ پاسداران کا بحرین میں امریکی تنصیبات پر جوابی حملہ

14 جولائی, 2026 07:42

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ آپریشن نصر ۲ کی دوسری لہر کے دوران بحرین میں امریکی افواج کی متعدد تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

سپاہ پاسداران کے امریکی فوج کی جانب سے آبنائے ہرمز میں ناکامی کے بعد ایران کے جنوبی علاقوں میں ساحلی مراکز اور بعض دیگر فوجی تنصیبات پر فضائی حملے کیے گئے، جس کے جواب میں کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی میڈیا چھپانے میں مصروف: ایران کی جوابی کارروائیوں سے امریکی اڈے تباہ

بیان کے مطابق، سپاہ پاسداران کی بحریہ کے اہلکاروں نے "یا لثارات الحسینؑ” کے رمز کے ساتھ آپریشن نصر ۲ کے دوسرے مرحلے میں بحرین کے جفیر اڈے پر موجود امریکی افواج کے اسلحہ رسد کے چند گوداموں، سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز اور رہائشی عمارت کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔

سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

9:11 صبح جولائی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔