مغربی میڈیا چھپانے میں مصروف: ایران کی جوابی کارروائیوں سے امریکی اڈے تباہ
شیعیت نیوز : مغربی میڈیا ایران کے خلاف امریکی اور صہیونی جارحیت کے جواب میں ایرانی فوج کی کامیاب جوابی کارروائیوں کی تفصیلات چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ایئر بیس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
قطر میں امریکی لڑاکا طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کا مرکز تباہ ہو گیا۔
قطر میں سیٹلائٹ مواصلاتی اینٹینا کو نشانہ بنایا گیا۔
بحرین میں امریکی بحریہ کا پانچواں بیڑا، نیوی سنٹرل کمانڈ اور سینٹرل کمانڈ کی تنصیبات تباہ ہو گئیں۔
اردن میں امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور ایندھن کے بڑے ذخائر تباہ کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن کا سعودی عرب پر جوابی حملہ: ابھا ایئرپورٹ اور کنگ خالد ایئر بیس نشانہ
کویت میں پیٹریاٹ میزائل سسٹم اور اہم اڈوں کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوا۔
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے اور تیل کی آزادانہ ترسیل بند کر دی گئی ہے۔
قطر کے العدید مشترکہ فضائی آپریشنز مرکز کو تباہ کر دیا گیا۔
الظفرہ ایئر بیس پر ابتدائی انتباہی ریڈار، طیاروں کے ہینگرز، بیرکس اور لاجسٹکس مراکز تباہ ہوئے۔
کویت کے عارف جان اور علی السالم بیس کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دیا گیا۔
بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس کی تمام تنصیبات تباہ ہو گئیں۔
الظفرہ پر نگرانی کرنے والے اہم اثاثے بھی تباہ کر دیے گئے۔







