شہید رہبر کی تشییع: دنیا کے تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ، 41 سے 43 ملین افراد شریک

10 جولائی, 2026 10:13

شیعیت نیوز : ایران اور دنیا بھر کے لاکھوں عقیدت مندوں نے شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریبات کو دنیا کے تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ بنا دیا۔

تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں چھ دن جاری رہنے والی ان تقریبات میں 41 سے 43 ملین افراد نے شرکت کی، جو پچھلی صدی کی تمام بڑی تقریبات سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قالیباف: عراق میں شہید رہبر کی تشییع غم کا اظہار نہیں بلکہ انتقام کا اعلان ہے

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں تین دن، دیگر شہروں میں ایک ایک دن کی تقریبات میں عوام کی بے مثال شرکت نے قومی یکجہتی، انقلاب سے وابستگی اور شہید رہبر کے مشن سے وفاداری کا مظاہرہ کیا۔

عراقی حکام نے نجف اور کربلا میں تقریباً 10 ملین عزاداروں کی شرکت کی تصدیق کی۔

شہید رہبر اور ان کے خاندان کے افراد 28 فروری کو امریکہ اور صیہونی رژیم کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے تھے۔

11:20 صبح جولائی 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔