قالیباف: عراق میں شہید رہبر کی تشییع غم کا اظہار نہیں بلکہ انتقام کا اعلان ہے
شیعیت نیوز : ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عراق میں شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی عظیم الشان تشییع جنازہ کو محض غم کا اظہار قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شہید قائد کے مشن اور ورثے کی حمایت اور ان کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عراق میں شہید رہبر کی تشییع: 10 ملین سے زائد عزاداروں کی شرکت
انہوں نے عراقی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کے روز منعقد ہونے والی یادگار اور بے مثال تشییع جنازہ نے شہید رہبر کی ثابت قدمی اور جدوجہد کی حمایت کا اظہار کیا۔
قالیباف نے کہا کہ شہید امام خامنہ ای نے اپنی پاکیزہ زندگی امت مسلمہ کی وحدت، عزت اور استکبار کے خلاف جدوجہد کے لیے وقف کر دی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراقی عوام کی بے مثال شرکت نے آزادی کے طالبین، مسلمانوں، مسیحیوں، شیعہ، سنی، عرب، کرد اور ترکمانوں کی عالمی یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔







