عراق میں شہید رہبر کی تشییع: 10 ملین سے زائد عزاداروں کی شرکت

10 جولائی, 2026 10:09

شیعیت نیوز : عراق میں شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی عظیم الشان تشییع جنازہ میں 10 ملین سے زائد عزاداروں نے شرکت کی۔

تشییع کمیٹی کے سربراہ احسان یاسین العوادی نے کہا کہ نجف اور کربلا میں لاکھوں عزاداروں کی موجودگی کے باوجود تقریبات منظم اور بغیر کسی بڑی سیکیورٹی واقعے کے مکمل ہوئیں۔

انہوں نے ایرانی عوام، عراقی حکام، سیکیورٹی فورسز اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید رہبر کا خون مزاحمت اور بیداری کا چشمہ بن گیا، کمانڈر سپاہ پاسداران

کربلا کے گورنر کے مطابق کربلا میں تقریباً 6 سے 7 ملین افراد نے شرکت کی۔

تشییع کا جلوس نجف سے شروع ہوا اور کربلا پہنچا، جہاں لاکھوں عزاداروں نے شہید رہبر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آخر کار رہبر شہید کا جسد مطہر مشہد مقدس میں روضہ امام رضا (ع) میں تدفین کے لیے منتقل کیا گیا۔

11:20 صبح جولائی 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔