رہبرِ شہید کا پاک خون عالم اسلام کے لیے بیداری اور جہاد کا پیغام ہے، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم
شیعیت نیوز : جامعۂ مدرسین حوزۂ علمیہ قم نے رہبرِ شہید انقلاب کی تاریخی تشییع جنازہ میں ایران اور عراق کے لاکھوں افراد کی بھرپور شرکت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی یہ عظیم حاضری دشمنانِ اسلام و ایران کے خلاف خونِ شہداء کے انتقام کے عزم کی علامت بن گئی ہے، اور امت کے شرعی، قانونی اور انسانی حقِ انتقام کو پوری سنجیدگی کے ساتھ عملی جامہ پہنایا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : مغربی تجزیہ نگار: آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد پوری دنیا میں انقلاب آگیا ہے
جامعۂ مدرسین نے اپنے بیان میں کہا کہ لاکھوں افراد نے رہبرِ شہید، آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ایؒ کی تشییع میں شرکت کرکے امام و امت کے ناقابلِ شکست رشتے کا ایک بار پھر دنیا کے سامنے مظاہرہ کیا۔ بیان کے مطابق، رہبرِ شہید کو الوداع کہنا کسی اختتام کا نہیں بلکہ ملت کی نئی بیداری، مجاہدت اور مزاحمت کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے۔
بیان میں رہبرِ شہید کے اس فرمان کا بھی حوالہ دیا گیا کہ اہلِ ایمان کا غم، حضرت سیدالشہداءؑ کی عزاداری کی طرح زندگی، حرکت، پیشرفت اور جدوجہد کا سرچشمہ ہوتا ہے، نہ کہ مایوسی اور گوشہ نشینی کا۔
جامعۂ مدرسین نے کہا کہ رہبرِ شہید کے مکتب اور افکار سے پھوٹنے والی بیداری کی یہ تحریک اب ایک عظیم طاقت میں تبدیل ہو چکی ہے جو استکباری نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔







